زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

سود کی حرمت کا انکار کرنے والے شخص سے تعلق رکھنے کا حکم

jabbar baqi پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا ایک رشتے دار جس کانام حسان فیصل ہے اور وہ پاکستان نیوی میں کام کرتا ہے،وہ ہمیں تبلیغ کرتاہے اور کہتا ہے کہ قرآن کی رو سے سود حلال ہے اور مزید یہ کہ قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے حدیث کی ضرورت نہیں ہے۔
تھوڑی تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ ایک مذہبی اسکالر محمد شیخ نام کا جو اسلامک پروپگیشن سینٹر کا بڑا ہے،طارق روڈ کے پاس رہتا ہے کراچی میں،اس کے پاس جاتا ہے اور یہ عقائد اس نے محمد شیخ سے سیکھے ہیں۔
برائے مہربانی میری مدد فرمائیں کہ کیا شریعت محمد شیخ اور حسان فیصل جیسے لوگوں کے عقائد اور ان سے تعلق رکھنے کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
کیا ایسے لوگوں کے ساتھ تعلق رکھنا صحیح ہے یا نہیں ؟

جزاک اللہ

سائل : جبار باقی

جواب

سود قطعی حرام ہے ، کوئی بھی شخص جو سو د کی حرمت کا انکار کرتا ہے ،مسلمان نہیں ہو سکتا ۔
نیز حدیث نبوی کو حجت نہ ماننا بھی اسلامی عقید ہ نہیں ہے، ایسے لوگ ان کے جو بھی نام ہوں ان سے تعلق رکھنا  دینی نقائص ہونے کی بناء پر ناجائز ہے۔ایسے لوگوں سے دوررہا جائے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں