الہدیٰ انٹرنیشنل میں تعلیم حاصل کرنا
imran ahmed پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
مجھے اس با ت کا فتویٰ چاہئے کہ عورتوں کے لیے "الہدیٰ انٹر نیشنل "جانااور فرحت ہاشمی سے علم و عقائد سیکھنا کیا ناجائز ہے ؟ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ میرےاس سوال کا جواب دیدیں ۔
سائل : عمران احمد
جواب
الہدیٰ انٹر نیشنل اورڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ اور ان کی تربیت یافتہ معلمات کے عقائد وافکار شریعت اسلامیہ اوراہل سنت والجماعت سے متصادم ہیں اس لیے مسلمان عورتوں کے لیے اس ادارے میں علم وعقائد اور دین و شریعت سیکھنے کی غرض سے جا نا قطعاً جائزنہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



