زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

اسلامی انشورنس کمپنی میں ملازمت کا حکم

Syed Kashif Mushir پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کسی شخص کے لیے تکافل اسلامک انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنا جائزہے یا نہیں جیسے  ’’پاک قطرتکافل‘‘ کے نام سے ایک کمپنی ہے جو حضرت مفتی تقی عثمانی مدظلہ کی زیرنگرانی چل رہی ہے ؟

جزاک اللہ

المستفتی :سید کاشف مشہر

جواب

ہمارے علم کے مطابق مروجہ تکافل کمپنیاں اپنے اسلامی مقاصد کو پورا کرنے کے بجائے روایتی بیمہ کے مقاصد کو اسی ڈھب پر پورا کررہی ہیں ۔
اسی لیے ہم ان کمپنیوں کو اسلامی شمار نہیں کرتےلہٰذا ان میں ملازمت بھی جائز نہیں ہوگی ۔باقی اس بات کی دوبارہ تصدیق و تسلی فرمالی جائے کہ حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم اس کمپنی کی نگرانی فرمابھی رہے ہیں یا نہیں ،کیونکہ بہت سارے اداروںمیں حضرت مولانا مدظلہم کا نام اورتعلق محض اپنے کاروبار کوفروغ دینے کے لیے بھی استعمال ہورہا ہے

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں