نماز کو توڑنے والی چیزیں
usman danish پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
مفتی صاحب ! کن چیزوں سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
والسلام
المستفتی : عثمان دانش
جواب
ج:۔ نما ز کے دوران نماز کے منافی امور کے ارتکاب سے نماز ٹوٹ جاتی ہے مثلاً: نماز میں بات کرنا ،سلام کرنا ، سلام کا جواب دینا، کسی تکلیف و پریشانی کی وجہ سے آہ و بکاء کرنا، بلا ضرورت کھنکھارنا، قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا، نماز کے دوران عمل کثیر کرنا ( یعنی ایسا عمل جس سے دیکھنے والے کو یہ خیال گزرے کہ نمازی نماز نہیں پڑھ رہا) نماز میں کھانا پینا، دوران نماز چلت پھرت، قبلہ رخ سے بلا عذر سینہ پھیر لینا، ناپاک چگہ پر سجدہ کرنا، ستر کھل جانا ، نماز میں قہقہ لگانا، باجماعت نماز میں امام سے آگے پڑھ جانا، قرات میں ایسی صریح غلطی کرنا جس سے آیت کا معنی بدل جائے ، نماز کا کوئی رکن (فرض)چھوڑدینا، اسی طرح اگر نماز کے دوران وضوء ٹوٹ جائے تو اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، ( بدائع ،شامی)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



