بغیرمحرم عورت کا سفرنا !
binte khair muhammad پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
اگرکسی عورت کےوالدین اڑتالیس میل سےزیادہ کےفاصلےپررہتےہوں، میاں بیوی بھی دوسرےشہرمیں ہوں اورسسراس عورت کو لےکےنہ جائیں، اب اگریہ عورت والدین کےگھرجاناچاہےتوشرعی سفرکس طرح کرے؟ کیاوہ اپنےدوسال کا بیٹا لےکربس میں جاسکتی ہے؟
جزاک اللہ
سائل : بنت خیرمحمد
جواب
صورت مسئولہ میں اگرعورت اپنے شوہریاخاوندکے ساتھ سفرنہیں کرسکتی تواپنے والدبھائی یاکسی اورمحرم کو بلواکراس کےساتھ سفرکرے۔ دوسالہ صاحبزادہ محرم کی موجودگی کی شرعی شرط پوری نہیں کرسکتا اگروالدیابھائی کاآناکسی وجہ سے ممکن نہ ہوتوخاوند کی ذمہ داری بنتی ہےکہ بیوی کووالدین سے بلوانےکابندوبست کرے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



