زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

بغیر کسی سبب انزال کے کپڑوں پر منی کا دھبہ نظرآئے تو غسل کا حکم !

Muhammed Salman Yaseen پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میر اایک مسئلہ ہے جس میں آ پ کی راہنمائی کی اشد ضرورت ہے کچھ عرصہ پہلے ایک مرتبہ رات کو عشاء کی نماز کےبعدگھر آیا اورایک تقریب میں جانےکےلیے میں نےبالکل نیا جوڑا جو اس سےپہلے نہ میں نے خود اورنہ کسی اورنےپہنا تھا(کیونکہ میرا جسم بہت بھاری ہےاور میرے ناپ کا کوئی فرد گھر پر نہیں ہے)، میں وہ جوڑا پہن کر تقریب میں چلاگیا اورپھر واپس آکر میں نے دوبارہ کپڑے تبدیل کرلیے ، دوسے تین دن کےبعد میں نے فجر کےبعد حسبِ معمول نہا کر وہ ہی جوڑا پہن لیا اورپھر میں اپنے کام پر چلاگیا ، دوپہر ظہر سےپہلے میں نے اپنے کپڑو ں پر واضح اوریقینی طورپر سوکھی منی کا دھبہ دیکھا جبکہ مفتی صاحب میں سوفیصد مطمئن اورپریقین ہوں کہ دونوں مرتبہ کپڑے پہننے کے دوران نہ میں سویا نہ مجھ کو اونگھ آئی اورنہ مجھ کو جاگتے ہوئے انزال ہوابلکہ سوفیصد یقین اس پر بھی ہےکہ انزال منی کا کوئی سبب بھی نہیں پایا گیا۔ میں نے اس تمامتر یقینی کیفیت کے باوجو دغسل کرکےکپڑے تبدیل کر لیے البتہ چونکہ اس دوران کوئی نما ز نہیں پڑھی اس لیے میں کسی نما زکے اعادہ کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ کیا میں نے صحیح کیا ؟ مجھ کوکیا کرنا چاہئے تھا ؟ اگرخدانخواستہ آئندہ میرے ساتھ دوبارہ یا کسی اور کے ساتھ ایسا ہو تو کیا کرنا چاہئے ؟

جزاک اللہ

سائل : عبدالستار

جواب

آپ نے جو کیا صحیح کیا ، ضابطہ بھی یہی ہے کہ اگر کسی کو اپنے کپڑوں پر دھبہ نظرآئے اور یقین ہو کہ یہ دھبہ منی کا ہے اورخواب یا کوئی سبب انزال یا د نہ ہو تواس صورت میں بھی احتیاطاً غسل کر لیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں