طھرمتخلل کاحکم !
Muhammad idrees پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
ایک عورت کے ایامِ مخصوصہ کی عادت سات دن ہےلیکن کبھی کبھارایساہوتاہےکہ چاریاپانچ دن بعدپاک ہوجاتی ہے لیکن ساتویں دن پھرناپاک ہوجاتی ہےاوراس کےبعدپھرپاک، تویہ جو دن اس کے چارسے سات کےدرمیان ہیں ان میں وہ نمازروزہ کرسکتی ہے کہ نہیں ؟
جزاک اللہ
سائل : زبیرشاہد
جواب
جس عورت کی عادت کے دن مقررہوںتوعادت کےدنوں کے درمیان جو پاکی آتی ہےاس کا اعتبارنہیں، یہ بھی حیض کےایام ہی شمارہوں گے اس دوران نماز، روزہ حالتِ حیض کےدنوں کی طرح ممنوع رہیں گےفقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



