فرض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں فاتحہ کی جگہ تسبیح پڑھنا !
noorul haq پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
فرض کی تیسری اورچوتھی رکعت میںسورۃ الفاتحہ کی جگہ سبحان ربی الاعلیٰ تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں ؟
جزاک اللہ
سائل : نورالحق
جواب
تیسری اورچوتھی رکعت میںسورۃ الفاتحہ کی جگہ سبحان ربی الاعلیٰ پڑھنے سےنمازتوہوجاتی ہے لیکن خلافِ سنت ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



