زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

نمازفجرکی سنتوں کی قضاء اورزیان نام کا معنیٰ !

ukhan پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
1۔ اگر فجر کی نمازقضاء ہوجائے اورقضاء نمازفجر کےکچھ گھنٹے بعدپڑھی جائے (مثلاً صبح کے نوبجے) توکیافجرکی سنت کی بھی قضاء پڑھنی ہوگی؟
2۔ زیان نام کاکیامعنیٰ ہے اورکیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جزاک اللہ

سائل : خان

جواب

1۔ زوال سےقبل پہلے پہلےاگرفجرکی قضاء کی جارہی ہوتوفجرکی سنتوں کی بھی قضاء کی جائے،زوال کے بعد صرف فرض کی قضاء کی جائیگی۔
2۔ لفظ زیان میں زینت کا معنیٰ پایا جاتاہے، مصدر اسم فاعل یا اسم مفعول کے معنیٰ میں ہوگا اورمزین یازینت بخشنے والا اس کا معنیٰ ہے یہ نام رکھنا درست ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں