زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کونسی آمدن قابل زکوٰۃ ہے ؟

hakim khan پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا اس دکان یاکاروبارپرزکوٰۃ ہے جس کی آمدنی ذاتی ضرورت سے زیادہ نہ ہوں؟

جزاک اللہ

سائل : حکیم خان

جواب

زکوٰۃ آمدن پر ہوتی ہےذریعہ آمدن پرنہیں ہوتی دکان اورکاروبار ذریعہ آمدن ہیں اس لیے اگرآمدن ذاتی ضروریات سےزائدنہیں ہے اورنصاب کے بقدر سالانہ بچت نہیں ہے اس صورت میں زکوٰۃ واجب الاداء نہیں ہوگی البتہ اگرقابل فروخت مال تجارت اتنا موجود رہتاہوجو نصاب کے بقدر ہوتواس پرحسب قاعدہ زکوٰۃ لازم ہوگی۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں