زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

چارمرتبہ طلاق دینے کا حکم !

Naveed Alam پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں اس مسئلے کےبارے میں مقدرخان نے اپنی بیوی سعیدہ نازکواپنی دوبالغ بیٹیوں اورسالی کے روبرچارمرتبہ یہ الفاظ کہے " تجھےطلاق ہے" اس واقعہ کےبعد سعیدہ ناز اپنی بیٹیوں سمیت بھائی کےگھرچلی گئی ، شریعتِ اسلامی کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ صورت میں طلاق واقع ہوگئی ہے؟اورسعیدہ ناز اوراس کی بیٹیوں کے لیے کیا حکم ہے؟

جزاک اللہ

سائل : فضل احمد

جواب

صورت مذکورہ کے مطابق مسماۃ سعیدہ ناز کو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اورمسماۃ سعیدہ نازاپنےشوہرمقدرخان پرحرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے، مطلقہ اپنے شوہرکے گھرعدت، تین ماہواری گذارکردوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں