قبرکے سامنے ہاتھ اٹھاکردعاکرنے کا حکم !
H.ubaid پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
قبر کے سامنے ہاتھ اٹھاکردعاکرنا کیسا ہے ؟
جزاک اللہ
سائل : ایچ عبید
جواب
عام حالات میں قبرستان جاکرہاتھ اٹھاکےدعاکرناثابت ہےچنانچہ " حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقیع میں تشریف لائے اورکافی دیرٹہرے رہے پھرتین مرتبہ ہاتھ اٹھا کردعاکی "(مسلم شریف۔1-313،کتاب الجنائز،ط،قدیمی)۔ البتہ قبرستان میں دعامانگنے کی صورت یہ ہے کہ قبلہ رخ ہوکرہاتھ اٹھائے جائیں اورمیت ومرحومین کے لیے دعاکی جائے، قبرکی طرف رخ کرکےدعانہ کریںتاکہ کسی کو فساد وعقیدہ پربدگمانی نہ ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



