زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کیا طلاق واقع ہوگئی ؟

shahid ismail پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا میری بیوی سے جھگڑا ہوا اور اس نے کہاکہ مجھے طلاق دو، میں نے غصہ سے کہاکہ دی، دی ، دی اس نے پوچھا کہ کیا ؟ میں نے کہا طلاق۔
لیکن میری نیت طلاق کی نہیں تھی اور میں اسے خاموش کرنا چاہتاتھا کہ جھگڑا نہ ہو۔ یہ بات رات 2 بجے ہوئی تھی۔
مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ کیا ایک طلاق یا تین طلاقیں واقع ہوگئیں ہیں۔

جزاک اللہ

سائل : شاہد اسماعیل

جواب

بیوی کاسائل سے ان الفاظ کے ساتھ طلاق طلب کرنا کہ مجھے طلاق دواور ان الفاظ کے جواب میں سائل کا یہ کہنا کہ دی، دی، دی تو ان الفاظ سے ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے۔ دورانِ عدت رجوع کرلیا جائے آئندہ کے لیے سائل دو طلاق کا حق رکھےگا۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں