زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے کلمہ کفر نکالنے والے کا حکم !

nazeer.mustafa پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم !
ایک مسلمان شخص نے ایک ملک کی شہریت کے حصول کے لیے اپنے آپ کو عیسائی ظاہر کیا، اس کا کہنا ہے کہ میں دل سے اسلام کو سچا دین مانتاہوں اور میرامقصد صرف شہریت ( کاغذات) کا حصول تھا۔ کیا اسلام میں ایسا کرنے کی گنجائش ہے؟
اگرنہیں تو ایسے شخص کے بارے میں اسلام میں کیا احکامات ہیں؟

جزاک اللہ

سائل : نذیر مصطفیٰ

جواب

کسی مسلمان کا اپنے اختیار سے ہنسی مذاق یا دنیوی طمع ولالچ میں زبان سے کلمہ کفر نکالنا بھی کفر ہے اگرچہ دل میں اسلام ہو۔ لہٰذا اس شخص کا ایمان سلب اوراپنی بیوی سے نکاح ختم ہوچکا ہے، اس پر لازم ہے کہ ایمان اور نکاح دونوں کی تجدید کرے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں