وراثت صرف زندہ ورثاء کا حق ہے !
kazi پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
والدین کی جائیداد ان کے انتقال کے بعدکس طرح تقسیم کی جائے؟ جبکہ دوبیٹیوں کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔
کیا انتقال شدہ بیٹیوں کی اولاد میں وہ رقم تقسیم کی جائے، اس سلسلے میں شرعی حکم کیا ہے ؟
جزاک اللہ
سائل : قاضی
جواب
والدین کے انتقال کے وقت جو اولاد حیات تھی یا ہے ان میں ترکہ تقسیم کیا جائے گا، لڑکے کو دوہرا اور لڑکی کو اکہرا حصہ ملے گا۔ اولاد میں سے جس کا انتقال والدین سے پہلے ہوچکا ہے ان کا یا ان کی اولادکا والدین کی جائیداد میں سے حصہ نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



