زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

فیس بک کےاستعمال کا حکم !

Muhammad Aslam Faheem پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام وعلیکم !
کیا انٹر نیٹ پر فیس بک کو استعمال کر سکتے ہیں ؟

جزاک اللہ

سائل : محمداسلم فہیم

جواب

فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے حضوراکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں حالیہ گستاخانہ کوششوں کی وجہ سےفیس بک استعمال کرناناجائزہے۔
1۔ اس سائٹ کو استعمال کرنےکامطلب ایسے لوگوں کومعاشی مضبوطی فراہم کرناہے جودین دشمنی کاکوئی موقع ضائع نہیں جانے دیتے کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق فیس بک میں ایک مرتبہ Log in ہونےکامطلب فیس بک انتظامیہ کو2٫50$کا نفع پہچاناہے۔
فیس بک نوجوانوں میں بے راہ روی پھیلانےکاایک موثرذریعہ ہے ۔
علاوہ ازیں فیس بک آزادیٔ اظہارِ رائےکی اسلام میں قطعاً اجازت نہیں دیتا۔
یہ منجملہ ان وجوہات میں سے ہیں جن کی وجہ سے فیس بک اوراس نہج پرکام کرنے والی دیگرسائٹس کے استعمال سے اجتناب ضروری ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں