G.P فنڈ کا حکم !
Dawood519 پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام وعلیکم !
میں گورنمنٹ اسکول ٹیچر ہوں۔ میرانیا نیاتقررہوا ہے میں G.P فنڈکی کٹوتی کے بارے میں جانناچاہتاہوں جورقم کاٹی جاتی ہےوہ کچھ اضافہ کے ساتھ واپس کی جاتی ہے۔
تفصیلی جواب درکارہے، میرے بہت سے متعلقین جواب کے منتظر ہیں۔
جزاک اللہ
سائل : محمدداؤود
جواب
G.P فنڈ کی مد میں سرکارجوکٹوتی کرتی ہےوہ چونکہ جبری ہوتی ہے، ملازم کی مرضی اوراختیارکے بغیریہ کٹوتی کی جاتی ہے اس لیے اس صورت میں ریٹائر منٹ پرملنے والی اضافی رقم گورنمنٹ کی طرف سے بطورتبرع اوراحسان کے ہوگی سودنہیں،اس کالینااوراپنے استعمال میں لاناجائزہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



