زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

بچوں کے اسلامی نام رکھنا !

bilal پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام وعلیکم !
مجھے اپنے بیٹے کے لیے کوئی نام بتادیں۔

جزاک اللہ

سائل :بلال

جواب

حضور اکرم ﷺ نے اپنے بچوں کے اچھے اچھے بامعنیٰ نام رکھنے کی ہدایات فرمائی ہیں اور ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاء کرام علیھم السلام کے ناموں پر رکھا کرو، اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنا بھی بہت پسندیدہ ہے۔
ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سب سے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں اور سب سے سچے نام حارث اورھمام ہیں ۔
حارث کا معنیٰ ہے کھیتی باڑی کرنے والا ( یعنی آخرت کی تیاری کرنے والا) اور ھمام کا معنیٰ ہے فکرمند (آخرت بنانے کی فکر رکھنے والا)۔ اسی ضابطہ کے مطابق آپ اپنے بچے کے لیے کوئی نام تجویز کرسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں