کٹے ہوئے بالوں اور ناخنوں کا حکم
muneebako پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
1۔ عورتوں کو اپنے بال اورناخن کس طرح اورکہاں ڈالنے چاہئیں؟
2۔ اسقاطِ حمل کے گناہ سے لاعلمی میں اگرحمل ساقط کرالیاجائے جبکہ حمل ٹہرے چارمہینے نہ ہوئے ہوں تواب گناہ معلوم ہونے پر شوہر اوربیوی کو کوئی کفارہ دینا ہوگا ؟
جزاک اللہ
سائل : منیب اکو
جواب
1: کٹے بال اور ناخن چونکہ جزء انسانی ہونے کی وجہ سے قابل احترام ہیں اس لیے کسی پاک جگہ گرادیا جائے تاکہ بے حرمتی نہ ہو۔2: توبہ و استغفار کے ساتھ آئندہ اس گناہ کو نہ کرنے کا مصمم ادارہ کیا جائے
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



