محمد نام رکھنا
mansoorahmed پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
ا للہ نے اپنی رحمت سے مجھ کو بیٹا عطا فرمایا، میں نے اس کا نام محمد رکھا اور عقیقہ بھی کیا۔ اب چند لوگوں نے مجھے کہا کہ محمد نام نہیں رکھ سکتے کیونکے یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک ہے اور کوئی دوسرا شخص یہ نام نہیں رکھ سکتا۔
براٴے مہربانی قران و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزاٴے خیر عطا فرماٴے آمین۔
طالب دعا
سائل : منصور احمد
جواب
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک، اپنے بچوں کے لیے رکھنا ، ایک اچھی عادت ہے اور بہتر و افضل نام ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ، اپنا نام مبارک رکھنے کا، امت کو اجازت دی ہے، لہٰذا مذکورہ شخص اس بارے میں علم نہیں رکھتا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



