زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پینا مسنون ہے !
Muhammad Zakria پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
زم زم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟
جزاک اللہ
سائل : محمد ذکریا
جواب
صورت مسئولہ میں زم زم کا پانی قبلہ رخ کھڑے ہوکرپینا مستحب ہے۔حدیث شریف میں ہے :
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا ہے۔
البتہ کوئی بیٹھ کرپیتا ہے تویہ بھی جائز ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



