بینک کو جائیداد کرایہ پر دینا !
HASSAN FAROOQ پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
کیا بینک کو اپنی جائیداد کرائے پر دی جاسکتی ہے ؟
جزاک اللہ
سائل : حسن فاروق
:
جواب
صورت مسئولہ میں بینک ایک سودی ادارہ ہے جہاں سودی لین دین ہوتاہے جو گناہِ کبیرہ ہے ایسے سودی ادارےکواپنی جائیداد کرایہ پردینا گناہ کے کام میں معاونت ہے جوکہ شرعاً ناجائزہے،اورجوکرایہ بینک اداء کرے گا،ظاہرہے وہ اپنی سودی آمدنی سے اداء کرے گاجو کہ شرعاً جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



