زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کمپنی کی سہولیات اپنے استحقاق سے زیادہ استعمال میں لانے کاحکم !

Waqar Ahmed پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
مفتیان حضرات میں ایک ادارے میں نوکری کرتاہوں اوروہاں پردو وقت کی چائے ملتی ہے اب کیا میں دوسے زیادہ چائے پی سکتاہوں یا نہیں۔اورایک بات یہ کہ گریڈ کے حساب سے کسی کوکافی یا گرین ٹی بھی ملتی ہے اس کےباوجودمیں کافی اورگرین ٹی بھی پیتاہوں تویہ میرے لیے جائزہے یانہیں ؟
قیامت کےدن اس کا حساب دینا پڑے گا؟
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیااورآخرت میں کامیابی عطافرمائے۔ آمین۔

جزاک اللہ

سائل : وقار احمد

جواب

جتنی مقداراورجس صفت (کوالٹی)کی چائے سائل کے لیے ادارے کی طرف سے منظور ہے اس کا پیناسائل کاحق ہے اس کو پی سکتے ہیں ۔
اس سے زیادہ نہیں ہاں ادارے کی طرف سے اجازت مل جائے توپھرسائل کے لیے زیادہ مقدار اوراعلیٰ صفت کی چائے پیناجائز ہوگا۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں