نماز میں ہونٹ ہلائے بغیرقرآت کرنے کاحکم !
naifzaki پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
جناب مفتی صاحب کیا نماز میں ہونٹ ہلائے بغیر قرات کرنے سے نماز نہیں ہوتی؟
جزاک اللہ
سائل : نائف ذکی
جواب
قرآت (پڑھنے)کی ادانیٰ مقداریہ ہے کہ انسان ان الفاظ پرتلفظ کرنےکے ساتھ خودسنےاگروہ تلفظ ہی نہیں کرتایااتنی آہستہ تلفظ کرتاہے کہ زبان بھی حرکت نہیں کرتی تویہ شرعاًقرأت نہیں ہے اس سے نمازاداء نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



