زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

ادارے کے ٹیلیفون کو ذاتی استعمال میں لانے کا حکم !

Waqar Ahmed پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
مفتیان حضرات میں ایک ادارے میں نوکری کرتاہوں اوروہاں پر کافی مقدار میں ٹیلیفون کی لائن ہیں اب کیا میں اپنے ذاتی استعمال کے لیے ٹیلیفون استعمال کرسکتاہوں یہ میرےلیے جائز ہے یا ناجائز؟
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیااورآخرت میں کامیابی عطافرمائے۔ آمین۔

جزاک اللہ

سائل : وقار احمد

جواب

صورت مسئولہ میں اگرادارے کی طرف سے ذاتی کام میں ٹیلیفون استعمال کرنے کی اجازت ہے تواجازت کی حدتک استعمال کرسکتے ہیں اگراجازت نہیں توذاتی کام کےلیے ادارے کاٹیلیفون استعمال کرنا جائزنہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں