وراثت کے مال میں زکوٰةکا حکم !
ِِAbdulHafeez Khandwalla پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
آدمی کے انتقال کے بعد درثاء کا حق تين سال تک بينک ميں پڑا رہا تقسيم سے پہلے حکومت کی کاروايوں کيلے، ورثاء کچھ نہيں کرسکتے تھے، کيا ان تين سالوں کی زکوٰة نکالنی ہوگی ؟
جزاک اللہ
سائل : عبدالحفیظ خاندوالا
جواب
صورت مسئولہ میں تقسیم سے پہلے تین سال ترکہ کی رقم بینک میں رہی تو ان تین سالوں کی زکوٰة اداکرنالازمی نہیں ہے۔(المبسوط للسرخی،ج،3،ص،43،ط:الغفاریۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



