زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

حقوق زوجین سے متعلق چند احکامات !

Abubakar Siddiq Raja پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
اگر ایک مرد بیوی کی حد سےزیادہ بدزبانی، گستاخی،نافرمانی اوراولاد کو باپ اورباپ کے تمام خاندان سے متنفرکردینے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کا مصمم ارادہ رکھتا ہواوراسی وجہ سے اس نے سال بھر سے حق زوجیت ادا کرنا بند کردیا ہولیکن بچوں کے امتحانات اورخاندان میں کسی کی شادی کی وجہ سے طلاق دینے کو موخر کرتا ہوتو کیا ایسی تاخیر کے زمانے میں اس بیوی کے ہاتھ کا کھانا اورکپڑوں کی دھلائی، استری وغیرہ کا استعمال مرد کے لیے شرعاً اوراخلاقاً جائز ہے ؟

جزاک اللہ

سائل : ابوبکر صدیق

جواب

بیوی کے ہاتھ کاکھانا ،کپڑوں کی دھلائی ،استری وغیر ہ کا استعمال سائل کے لیے شرعاً واخلاقاً ناجائز ہے لیکن اپنے مطلب کے لیے اس کے حقوق ضائع کرنا شرعاًاخلاقاً ناجائز ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں