بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی (ہجری) اعتبار سے دوسال عمر پوری ہونے پر دودھ چھڑانے کا بیان


سوال

میرے بیٹے کی ولادت باسعادت انگریزی تاریخ کے مطابق 14-01-2018 بروز اتوار کو ہوئی ہے۔ اس دن اسلامی تاریخ کیا ہو گی؟  اور یہ بھی بتائیں اسلامی تاریخ کے مطابق اب بچے کی عمر کتنی ہوئی ہے؟ دو سال اسلامی تاریخ کے مطابق کب پورے ہوگئے؟  دودھ  بچے کو  اسلامی تاریخ کے مطابق پلایا جاتا ہے کیا؟ 

جواب

جی ہاں! اسلامی احکام کا مدار قمری (ہجری) تاریخ پر ہے، لہٰذا قمری حساب سے بچے کی عمر دو سال پوری ہونے پر دودھ چھڑادیا جائے۔ 

۱۴ جنوری ۲۰۱۸ ء کو اسلامی (ہجری) تاریخ ۲۶ ربیع الثانی ۱۴۳۹ ھ تھی۔  اور اب ۲۶ ذوالقعدہ ۱۴۴۰ ھ ہجری بروز منگل (یعنی آئندہ کل)، اس بچے کی عمر ایک سال اور سات مہینے ہو جائے گی، بچے کی عمر جب اسلامی تاریخ کے حساب سے دو سال ہوجائے تو اس کا دودھ چھڑا دینا چاہیے، اگلے اسلامی سال ۲۶ ربیع الثانی ۱۴۴۱ ھ کو اس بچے کی عمر پورے دو سال ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں