بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یہود و نصاری کی بیٹیوں سے نکاح


سوال

کیا یہود و نصاری کی بیٹیوں سے نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب

یہود و نصاری کی بیٹیوں سے نکاح کرنے کی چند صورتیں ہیں:

1۔ اگر وہ مسلمان ہوجائیں  تو ان سے نکاح کرنا بلاشبہ جائز ہے۔

2۔اگر وہ عیسائی یا یہودی مذہب کی پیروکار ہیں  تو ان سے نکاح کرنامکروہ ہے، کیوں کہ موجودہ زمانے میں ان کے ساتھ بود و باش کی صورت میں اپنے یا اپنے بچوں کے دین اوران کی  اسلامی روایات کو بچانا مشکل ہے۔

3۔ اگر وہ کسی آسمانی دین کی ماننے والی نہیں، بلکہ دہریہ ہیں تو ان سے نکاح کرنا جائزنہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 281)

'' ويجوز للمسلم نكاح الكتابية الحربية والذمية حرةً كانت أو أمةً، كذا في محيط السرخسي. والأولى أن لا يفعل''۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200835

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں