بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر ویڈیوز کی اپ لوڈنگ کے ذریعے حاصل شدہ آمدنی کا حکم


سوال

میں نے یوٹیوب پر تین چینل بنا رکھے ہیں، ایک میں ہیلتھ پر ویڈیوز اپ.لوڈ کر رکھی ہیں، دوسرے پر مزاحیہ فنی ویڈیوز اور تیسرے پر اسلامی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہوں، لوگ میری ویڈیوز دیکھتے ہیں تو گوگل کی ایڈورٹائزمنٹ سامنے آتی ہے، اس لیے جتنے لوگ میری ویڈیوز دیکھتے ہیں اسی کے حساب گوگل مجھے ادائیگی کرتا ہے، کیا اس طرح کمانا شرعا جائز ہے؟

جواب

ہمارے دارالافتا کی تحقیق کے مطابق یوٹیوب یا کسی بھی ویب سائٹ پر جان دار کی ویڈیوز اپ لوڈکرکے ان کے ذریعے کمائی ناجائز ہے، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں