بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا اور پیسہ کمانا


سوال

 یوٹیوب پر ویڈیو اَپ لوڈ کرکے اس پر پیسے کمانا جو کہ advertisment پر ملتے ہیں،اُن پیسوں کیا حکم ہے؟

جواب

ویڈیو میں جان د ار  کی تصویر ہو یا میوزک ہو یا اشتہار ہی غیر شرعی ہو  یا  کسی بھی غیر شرعی شے کا اشتہار ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع علي تحريم تصوير الحيوان؛ و قال: وسواء لما يمتهن او لغيره فصنعه حرام لكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله". (١/ ٦٤٧، ط: سعيد)

فقہ السیرہ میں ہے:

"و الحق أنه لا ينبغي تكلف أي فرق بين انواع التصوير المختلفة ... نظراً لإطلاق الحديث". (٤/ ٩٧)

الدر الختار میں میں:

"قال ابن مسعود: صوت اللهو و الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء النبات. قلت: و في البزازية: إستماع صوت الملاهي كضرب قصب و نحوه حرام ؛لقوله عليه الصلاة و السلام: استماع الملاهي معصية و الجلوس عليها فسق و التلذذ بها كفر؛ أي بالنعمة". ( ٦/ ٣٤٨ - ٣٤٩، ط: سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں