بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

یتیم پوتوں کی میراث


سوال

میرے والد سے پہلے میرے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا، میرے والد صاحب کی جائیداد میں سے میرے بھائی کے بچوں کا حصہ بنتا ہے یا نہیں؟

جواب

والد مرحوم کی اولادِ  نرینہ  کی موجودگی میں ان کے پوتے اپنے دادا کی میراث میں شرعاً حصہ دار نہیں ہیں، البتہ اگر وہ ضرورت مند ہوں اور تمام ورثاء باہمی رضامندی سے ان کے ساتھ خیر خواہی کریں اور میراث کے مال میں سے کچھ ان کو دے دیں تو یہ ورثاء کے لیے باعثِ ثواب ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں