بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہیپاٹائٹس سی کا علاج بذریعہ کبوتر کرنے کا حکم


سوال

کیا (HAPATITS C)کے مریض کا علاج بذریعہ کبوتر کے اس طرح کرنا کے مریض کی ناف پر کبوتر کو بیٹھایا جاتا ہے جس سے 5سے10منٹ میں کبوتر مر جاتا ہے اور مریض کو سکون و آرام ملنا شروع ہو جاتاہے، اسے مکمل شفا یاب ہونے تک یہ عمل کیا جاتا ہے یہاں تک کہ مریض سے بیماری دور ہوجاتی ہے ،  کیا یہ عمل درست ہے ؟ شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب

اگر  ہیپاٹا ئٹس سی  یا اس طرح کے موذی اور مہلک امراض کے علاج کے لیے تجربہ سے یہ ثابت ہوجائے کہ یہ طریقہ کارآمد ہے، اور اس سے مرض واقعی ختم ہوجاتا ہے تو  علاج کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اور اگر اس کے علاوہ کوئی ایسا طریقہ علاج ہو جس میں کسی جان دار کی جان بھی نہ لی جائے اور کوئی اور شرعی ممنوع بھی نہ ہو تو وہ طریقہ علاج اختیار کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں