بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہومیو علاج میں زبان پر دوائی کا قطرہ رکھنے سے روزے کا حکم


سوال

ہومیو علاج میں ایک قطرہ دوا زبان کی نوک پر ڈال دیں تو دوا زبان کے مساموں کے ذریعہ براہِ راست خون میں شامل ہو جاتی ہے، اور اس کے ذرات گلے میں نہیں جاتے، اس صورت میں روزہ میں کوئی نقص آجائے گا ؟

جواب

جو چیز روزے دار کے بدن میں مساموں سے داخل ہوتی ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، روزہ اس چیز سے ٹوٹتا ہے جو روزےدار کے بدن میں منفذ (Opening) سے داخل ہو ؛ اس لیے اگر مذکورہ دوا واقعۃً زبان کے مسامات کے ذریعے خون میں شامل ہوجاتی ہے اور اس کا ایک معمولی قطرہ بھی تھوک کے ساتھ حلق سے نیچے نہیں اترتا تو اسے زبان پر رکھنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، لیکن اگر  دوا زبان پر رکھی گئی اور حلق سے نیچے اتر گئی تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200942

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں