بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہندؤوں کی ہولی کے موقع پر ان سے اظہار یکجھتی کرنا اور مبارکباد دینا


سوال

 1:ھندوں کے تہوار ہولی کے موقع پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا 2:اس تہوار کے لیے مقدس ۔روحانی ۔spiritual. Holy کے الفاظ استعمال کرنا 3:مذکورہ بالا الفاظ پر مشتمل sms ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کی غرض سے کسی مسلمان کو بھیجنا 4:جبکہ بھیجنے والے کا پختہ یقین ہے کہ اسلام حق ہے اور ہندومت باطل ہے

جواب

کسی مسلمان کے لیئے ہندؤوں  کی ہولی، دیوالی یا ان کے کسی اور مذہبی تہوار کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کرنا ، اس کے لیئے مقدس یا روحانی کے الفاظ استعمال کرنا یا  ہندؤوں کو اس کی  مبارکباد دیناجائز نہیں ہے، چہ جائیکہ کسی مسلمان کو ایسے مواقع پر مبارکباد دی جائے یااس طرح کے پیغامات بھیجے جائیں ۔اوراگر ان کی تعظیم وتکریم اور ان کے ان تہواروں کی تحسین مقصود ہو تو کفر کا بھی اندیشہ ہے۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں