بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہمیشہ سفر میں رہنے والے ڈرائیور کی نماز کے قصر اور اتمام کا حکم


سوال

ڈرائیور حضرات توہمیشہ سفرہی میں ہوتےہیں، اب ان کے لیے نماز قصر ہےیاپوری نماز؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسے ڈرائیور حضرات  جو مستقل سفر میں رہتے ہیں  اور ان کا قصد  سواستتر کلومیٹر سے زائد کاہوتا ہے تو اپنےشہر کی حدود سے نکلنے کے بعد  یہ لوگ مسافر کہلائیں گے اوردورانِ سفر قصر نماز ہی پڑھیں گے، البتہ اگر کسی مقیم امام کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے، اور  یہ جیسے ہی یہ اپنے شہر کی آبادی  میں داخل ہوں گے تو پھرمکمل نماز پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں