بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے بعد شرم گاہ کو صاف کرکے جو کپڑے پہنے ان میں نماز کا حکم


سوال

ہم بستری کے بعد نفس کو اچھی طرح کپڑے سے صاف کرنے بعد جو کپڑے پہنے جائیں کیا وہ پاک ہی رہیں گے جب کہ ان پر نجاست نہ لگنے دی جائے اور کچھ دیر بعد نہا کر کیا وہی کپڑے استعمال کیے جاسکتے ہیں؟

جواب

ہم بستری کے بعد اگر شرم گاہ کو کسی کپڑے  وغیرہ سے اچھی طرح صاف لیا جائے تو اس سے شرم گاہ پاک تو نہیں ہوتی، البتہ اگر پونچھنے  کی وجہ سے وہ بالکل خشک ہوجائے اور کسی قسم کی تری اس پر باقی نہ رہے تو اس کے بعد غسل کرنے سے پہلے جو کپڑے پہنے جائیں وہ پاک ہی رہیں گے، ناپاک نہیں ہوں گے بشرطیکہ شرم گاہ سے مزید نجاست نکل کر ان کپڑوں پر نہ لگے، چناں چہ غسل کرنے کے بعد انہی کپڑوں کو دوبارہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہوگا۔  لیکن بہتر یہ ہے کہ شرم گاہ کو دھو کر پاک کرنے سے پہلے پہننے کے لیے کوئی الگ کپڑا رکھا جائے، نماز والے کپڑے ایسے وقت میں پہننا خلافِ احتیاط ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200160

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں