بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاوس بلڈنگ لون لینا جائز ہے؟


سوال

عرصہ چوبیس سال سے ہم ایک گھر میں رہ رہے ہیں، اب جگہ کم پڑ رہی ہے، ہم اس گھر کو بیچ کر دوسرا گھر لینا چاہتے ہیں، لیکن نئے گھر کی قیمت ہم اپنی جمع پونجی سے ادا نہیں کر سکتے ہیں، کیا ہم ہاوس بلڈنگ لون لے سکتے ہیں؟

جواب

ہاوس بلڈنگ لون چونکہ  سود ی قرضہ سکیم ہے اس لیے یہ قرضہ لینا جائز نہیں ہے، کوشش کریں کہ کہیں سے بلاسود قرض مہیا ہو جائے۔ سودی معاملہ اللہ سے جنگ ہے، اور اللہ سے جنگ کر کے نئے گھر کی بنیاد رکھنا بہت ہی بے برکت اقدام ہوگا، اس لیے اس اقدام سے گریز کریں۔


فتوی نمبر : 143711200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں