کسی نے تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت ہاتھ نہیں اٹھائے, صرف زبان سے ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر نماز میں شریک ہوگیا, تو کیا اس کی نماز ہوگئی ؟
تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت کانوں تک ہاتھ اٹھانا سنت ہے, اگر کوئی شخص ہاتھ اٹھائے بغیر صرف تکبیرِ تحریمہ کہہ کر نماز میں شریک ہوجائے تو بھی اس کی نماز ہوجائے گی, البتہ بلا عذر نماز کی کوئی سنت چھوڑنے سے نماز میں کراہت آجاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201367
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن