بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں داخل ہوتے وقت سلام، درود اور سورہ اخلاص پڑھنے کی تحقیق


سوال

کچھ عرصے سے ایک حدیث مبارکہ بغیر حوالے کے سننے میں آ رہی ہے کہ : " جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے سلام کرے پھر درود شریف پڑھے اور سورۂ اخلاص کی تلاوت کرے، اس کے اوپر اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے بارش کی طرح کھول دے گا". 

لاہور سے شائع ہونے والے ماہنامہ  "عبقری" میں بھی اس وظیفے کو حدیث کا ذکر کیے بغیر بیان کیا گیا ہے۔ کیا گھر میں داخل ہوتے وقت تین چیزوں (سلام، درود شریف اور سورۃ اخلاص) کو جمع کرنا سنت سے ثابت ہے؟  کیا رزق میں برکت کے لیے اس طریقے پر عمل کیا جا سکتا ہے؟

جواب

اس بارے میں حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی ایک روایت ہے کہ: ایک شخص  نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس آکر فقر وفاقے اور تنگی کی شکایت کی تو  آپ نے فرمایا:  "جب تم اپنے گھر میں داخل ہو   تو سلام کرو خواہ وہاں کوئی موجود ہو  یا نہ ہو، پھر مجھ  پرسلام پیش کرو، اور ایک بار (سورہ)  قل ھو اللہ احد  پڑھو" ۔ چنانچہ اس شخص نے یونہی کیا تو اللہ تعالی نے اس پر رزق کی بارش فرمادی، حتی کہ اس کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو بھی فیض یاب کیا۔

اس  حدیث کی سند ضعیف ہے ، لیکن قابل عمل ہے۔ (القول البدیع للسخاوی   وتفسیر قرطبی وتفسیر ابن کثیر )فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143808200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں