بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گوشت اور برگر وغیرہ کو دانتوں سے کاٹ کر کھانے کا حکم


سوال

عام طور سے رول اور برگر وغیرہ جس طرح براہِ  راست دانت سے کاٹ کر کھایا جاتا ہے تو کیا اس طرح سے کھانے کی شریعت میں اجازت ہے؟

جواب

دانتوں سے کاٹ کر کھانے کے متعلق سننِ ترمذی میں حدیث ہے :

’’حضرت عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میرے والد نے میری شادی کے موقع پر دعوت کا اہتمام کیا جس میں صفوان بن امیہ بھی شامل تھے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:  گوشت دانتوں سے نوچ کر کھایا کرو؛ کیوں کہ یہ اس طرح کھانے سے زیادہ لذید اور زود ہضم ہوتا ہے‘‘۔

لہذا رول اور برگر وغیرہ کو دانتوں سے کاٹ کر کھایا جاسکتا ہے۔ تاہم اگر کوئی چیز ہاتھوں سے توڑ کر  کھائی جاسکتی ہو تو اسے ہاتھوں سے توڑ کر کھانا زیادہ بہتر ہے۔

سنن الترمذي ت شاكر (4 / 276):
"عن عبد الله بن الحارث، قال: زوجني أبي فدعا أناساً فيهم صفوان بن أمية، فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «انهسوا اللحم نهساً؛ فإنه أهنأ وأمرأ»".

 

قوت المغتذي على جامع الترمذي (1 / 457):
قال العراقي: " هو بالمسين المهملة، وهو أخذه بمقدم الأسنان ".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں