بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گنج پن دور کرنے کے لیے اپنے بالوں سے پیوندکاری کرانا


سوال

 میری عمر 28 سال ہے  اور میری شادی نہیں ہوئی، میرا مسئلہ یہ ہے کہ  میرے سر کے بال سارے گر چکے ہیں تو  کیا میں ہیئرٹرانسپلانٹ کرواسکتا ہوں،  یعنی میرے سر کے پچھلےحصے سے بال نکال کر وہاں لگادیے جائیں جہاں بال نہیں ہیں؟

جواب

کسی شخص کے سر یا جسم کے  ایک حصہ کے بال لے کراُسی شخص کے سرکے دوسرے حصہ پر اس طرح لگادیناکہ وہ عام بالوں کی طرح بڑھتے بھی رہیں اوراس طرح پیوست ہوں کہ علیحدہ نہ کیے جاسکتے ہوں تواس طرح کی پیوندکاری کی گنجائش ہوگی، لیکن اس کے لیے آپریشن کی مشقت اٹھاناکسی خاص ضرورت یاشرعی مجبوری کے تحت داخل نہیں؛ اس لیےاس قسم کے آپریشن سے بچنا چاہیے۔آپریشن اور مشقت کے علاوہ کوئی طریقہ علاج اختیار کیا جائے۔ ترمذی شریف میں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سےمنقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے داغنے سے منع فرمایا۔ راوی کہتے ہیں:پس جب ہم بیمار ہوئے تو ہم نے داغ لگایا، لیکن ہم نے مرض سے چھٹکارا نہیں پایا اور نہ ہی کامیاب ہوئے۔ (فتاویٰ جامعہ)

اور اگر کسی دوسرے شخص کے بال لگائے جائیں تو اس طرح کی پیوند کاری شرعاً جائزنہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200353

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں