بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا صلاۃ التسبیح سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہوجاتے ہیں؟


سوال

 کیا صلاۃ التسبیح سے صغیرہ گناہ اور کبیرہ گناہ دونوں معاف ہوجاتے ہیں یا صرف صغیرہ گناہ؟

جواب

نیک اعمال سے گناہِ صغیرہ معاف ہو جاتے ہیں، کبیرہ گناہوں کی معافی کے لیے توبہ شرط ہے؛  لہذا اگر صلاۃ التسبیح  کے ساتھ دل سے توبہ بھی کی جائے  تو اللہ تعالی صغیرہ اور کبیرہ دونوں ہی گناہوں کو معاف فرما دیں گے ان شاءاللہ!  البتہ جن گناہوں کا تعلق بندوں کے حقوق سے بھی ہے، ان سے توبہ کی تکمیل کے لیے ان بندوں کے حقوق کی ادائیگی یا حقوق کی معافی کرانی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200902

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں