بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گناہ سے بچنے کے لیے قرآن پاک کی قسم کھانا


سوال

اکثرمجھ سے مشت زنی کاگناہ ہوجاتاتھا،توا س سے بچنے کے لیے قرآن پاک کی قسم کھائی کہ اب یہ گناہ نہیں کروں گا،اور شکرہے کہ اس پرقائم ہوں،اب اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ پیارکرتاہوں اس کے جسم کوہاتھ لگاتاہوں ،اس دوران مجھے معلوم ہواکہ اگر میں بیوی سے الگ نہیں ہو اتو   منی خارج ہوجائے گی،اور اگر خارج ہوجائے توکیا قسم ٹوٹ جائے گی؟

اسی طرح اگرمیری بیوی مجھ سے پیارکررہی ہواور مجھے معلوم ہوکہ اگرمیں اسے الگ نہ کروں تو منی خارج ہوجائے گی،توکیااس سے بھی قسم ٹوٹ جائے گی؟

اسی طرح اگرموبائل پرکوئی ویڈیو دیکھ لے یاہمبستری سے متعلق کوئی کتاب پڑھے اس دوران اگرمعلوم ہوجائے کہ اگریہ کام ابھی نہ چھوڑاتو منی خارج ہوجائے گی اور اگر خارج ہوجائے تو کیااس سے قسم ٹوٹ جائے گی؟

جواب

جب آپ نے مشت زنی سے بچنے کے لیے قسم کھائی ہے کہ آئندہ مشت زنی نہیں کروں گا،توآپ کی قسم کے ٹوٹ جانے کاتعلق مشت زنی سے ہی ہے۔میاں بیوی کے باہمی تعلقات ، بوس وکنار، پیارومحبت اور اسی طرح کسی ویڈیو کے دیکھنے یاہمبستری  سے متعلق کتاب پڑھنےسے انزال ہوجائے تواس سے قسم نہیں ٹوٹے گی،نہ ہی آپ حانث ہوں گے۔

البتہ ویڈیو کادیکھنا یافحش باتوں پر مبنی کتابوں کاپڑھناجائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں