بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گناہ سے بچنے میں کسی کو تکلیف یا اس کی دل شکنی ہو تو کیا حکم ہے؟


سوال

ایک انسان نے ایک عورت کے ساتھ محبت کی جب کہ اس کو پتا کہ یہ گناہ ہے ،اب اگر اس پیار کو چھوڑ دے تو دوسرے انسان کو تکلیف ہوتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

جس کام کے کرنے سے اللہ کی ناراضگی لازم آتی ہو اس کام کے چھوڑدینےسے کسی انسان کی ناراضگی یا تکلیف کی پروا نہیں کرنی چاہیے، اجنبی عورتوں سے تعلقات حرام ہیں؛ اس لیے جب اللہ نے توفیق دی ہے تو اب اس ناجائز تعلق کو ترک کردینے سے شیطانی وساوس سائل کے لیے رکاوٹ نہیں بننے چاہییں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں