بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گزشتہ سالوں کی زکات موجودہ ریٹ سے ادا کی جائے گی


سوال

بیوی کے زیورات کی زکات کئی سالوں سے ادا نہیں کی۔تو کیا اب سونے کے پرانے ریٹ کے حساب سے زکات ادا کروں گا یا موجودہ قیمت کا حساب لگا کر دینا چاہیے؟

جواب

اگر گزشتہ سالوں کی زکات ادا نہیں کی تو جس دن زکات ادا کی جائےاس دن زکات کی جو قیمت ہے اس قیمت کا اعتبار ہو گا، یعنی گزشتہ سالوں کی زکات موجودہ ریٹ کے حساب سے ادا کی جائے گی۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 22):
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200939

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں