گرمی دانہ سے پانی نکل آئے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
گرمی دانہ پھٹنے سے اگر پانی ازخود نکل کر نہیں بہا بلکہ ہاتھ یا کپڑا لگنے سے پھیل گیا تو وضو نہیں ٹوٹتا، اور اگر پانی دانے کے سوراخ کے اوپر زائد جگہ میں پھیل گیا لیکن بہا نہیں، تب بھی راجح قول کے مطابق وضو نہیں ٹوٹتا. البتہ اگر پانی ازخود نکل کر بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143802200016
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن