بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے گاؤں کی تعریف


سوال

گاؤں کی حدود بتائیں !

جواب

جمعہ جائزہونےکی شرائط میں سےشہر یا ایسے بڑےقصبے کا ہونا بھی ہے، جہاں تمام ضروریاتِ  زندگی بآسانی دست یاب ہوں، ہسپتال، ڈاک خانہ، تھانہ وغیرہ کا انتظام ہو، اگر یہ گاؤں ایسانہیں ہےتو اس گاؤں میں جمعہ کےدن ظہرکی نماز پڑھی جائے گی۔جمعہ اور عیدین کا قیام یہاں درست نہیں۔

"وتقع فرضاً فی القصبات و القری الکبیرۃ التی فیھا اسواق"۔ (شامی ص ۷۴۸ ج ۱باب الجمعۃ)

"وشرط ا دائھا المصر ای شرط صحتھا ان تؤ دی فی مصر حتی لاتصح فی قریۃ ولا مفازۃ" الخ (البحر الرائق ج۲ ص۱۴۰باب صلاۃ الجمعۃ)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں