بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کفارہ قتل کے روزوں میں تتابع شرط ہے؟


سوال

ہمارے محلے میں ایک خاتون سوتی ہوئی اپنے نو مولود بچے پر آپڑی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا اب اس عورت پرکفارہ ہے یا نہیں؟  اگر ہے تو روزے میں تتابع کی شرط ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ  صورت میں بچے کا مر جا نا جا ری مجر ی خطا کی قسم میں آ تا ہے، جس میں عاقلہ پر دیت اور قا تل پر کفارہ لا زم ہو تا ہے۔ کفارہ قتل کے روزوں میں تتابع شرط ہے یعنی کفارے میں مسلسل ساٹھ روزے رکھنا قاتل پر لازم ہو گا، کفارہ کے روزے میں اگرکسی وجہ سے  تسلسل باقی نہ رہے تو از سر نو رکھنے پڑیں گے، ہاں! عورت کے حیض کی وجہ سے تسلسل ختم نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201427

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں