بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کعبہ کے ارد گرد انبیاء کی قبریں ہیں؟


سوال

کعبہ کے اندر یا اردگرد انبیائے کرام کی قبریں موجود ہیں؟

جواب

شارحینِ احادیث  کی عبارات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی قبر میزاب کے نیچے موجود ہے, اسی طرح حجرِ اسود اور چاہِ زمزم کے درمیان ستر انبیاء مدفون ہیں۔

تحفة الأحوذي (2/ 227):
"لما ورد: أن قبر إسماعيل عليه السلام في الحجر تحت الميزاب، وأن في الحطيم بين الحجر الأسود وزمزم قبر سبعين نبياً، ولم ينه أحد عن الصلاة فيه. انتهى". 
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (2/ 601):
" وذكر غيره أن صورة قبر إسماعيل عليه السلام في الحجر تحت الميزاب، وأن في الحطيم بين الحجر الأسود وزمزم قبر سبعين نبياً".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں